ابنا: انہوں نے کہا کہ مغرب کے اکثر ممالک ان چند ملکوں کے برخلاف یہ نظر رکھتے ہیں جو ایران کے تیل اور سنٹرل بینک کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں۔رامین مہمان پرست نے کہا کہ بعض مغربی ممالک ایران کے تیل اور سنٹرل بینک کا بائکاٹ کرنے کی سازش رچ رہے ہیں لیکن مغربی ممالک کی اکثریت امریکہ اور بعض ملکوں کے مفادات پر اپنے قومی مفادات قربان نہیں کرے گي۔ مہمان پرست نے بیرون ملک متعین ایرانی سفارتکاروں کی کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس تین روز تک جاری رہے گي۔........
/169